نسلوں کی درجہ بندی کا تصور ایک قدیم موضوع ہے جس پر مختلف ماہرین نے مختلف ادوار میں اپنی رائے دی ہے۔
اس موضوع کی ابتدا 17ویں صدی میں فرانسس برنیئر کے ذریعے ہوئی، جنہوں نے 1684 میں انسانوں کو چار اہم گروپوں میں تقسیم کیا
سفید فام کاکیشین، سیاہ فام نیگرو، مشرقی ایشیائی منگولائی، اور شمالی قطب کے سامی لوگ۔ یہ ابتدائی تقسیم مستقبل میں نسلوں کے بارے میں مختلف نظریات کو جنم دے گی۔
The concept of racial classification is an ancient subject, with different scholars providing their views over various periods. This concept originated in the 17th century with François Bernier, who in 1684 divided humans into four main groups: Europeans (Caucasians), Black Africans (Negroids), East Asians (Mongoloids), and the Sami people of the Northern Pole (Sámi). This initial classification would later give rise to various theories about races.
بلومن باخ کی پانچ نسلیں
“The Natural Varieties of Mankind”
اٹھارویں صدی میں، جرمن ماہرِ انتھروپولوجی جان فریڈرک بلومین باخ نے اپنی مشہور کتاب میں انسانوں کی پانچ نسلوں کی شناخت کی، جن میں شامل ہیں
کاکیشین، منگولائی، نیگرو ، امریکی انڈین، مالے۔
In the 18th century, German anthropologist Johann Friedrich Blumenbach, in his famous book The Natural Varieties of Mankind, identified five human races: Caucasian, Mongoloid, Negroid, American Indian, and Malay.
بلومین باخ کی یہ درجہ بندی انسانی تنوع کو سمجھنے کی کوشش تھی، جس نے بعد میں نسل پرستی کے نظریات کو جنم دیا۔اس کے نظریات نے انسانی نسلوں کی درجہ بندی میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ حالانکہ آج کے دور میں ان کی درجہ بندی کو سائنسی طور پر چیلنج کیا جا چکا ہے۔ جدید جینیاتی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ انسانی نسلیں ایک ہی نوع سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے درمیان کوئی واضح حد بندی نہیں ہے۔
Blumenbach’s classification was an attempt to understand human diversity, which later gave rise to racial theories. His ideas played a significant role in the categorization of human races, although in modern times, this classification has been scientifically challenged. Contemporary genetic research has proven that human races belong to the same species, and there are no clear boundaries between them.

سائنسی نسل پرستی
انیسویں صدی میں سامیول مورٹن نے انسانی نسلوں کے درمیان دماغی سائز اور ذہانت کے تعلق کو ثابت کرنے کے لیے کرینومیٹری کا استعمال کیا۔ انہوں نے مختلف نسلوں کے سر کی پیمائش کی اور دعویٰ کیا کہ سفید فام افراد کا دماغ سب سے بڑا ہوتا ہے، اس کے بعد ایشیائی، افریقی اور دیگر اقوام آتی ہیں۔
In the 19th century, Samuel Morton used craniometry to demonstrate the relationship between brain size and intelligence among human races. He measured the skulls of various races and claimed that Caucasians had the largest brains, followed by Asians, Africans, and other groups.
مورٹن کی یہ تحقیقات بعد میں غلط ثابت ہوئیں کیونکہ انہوں نے اپنے تجربات میں تعصبات کا شکار ہو کر اعداد و شمار کو چنا تھا۔ ان کی تحقیق نے سائنسی نسل پرستی کی بنیاد رکھی، جس نے انسانی نسلوں کے درمیان غیر سائنسی تفریق کو فروغ دیا۔
لوئس ایگاسی نے پالی جینزم کا نظریہ پیش کیا، جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ مختلف انسانی نسلوں کی الگ الگ جینیاتی بنیادیں ہیں۔ انہوں نے سیاہ لوگوں کو ایک کمزور نسل کے طور پر بیان کیا اور اپنی تحقیقات کے ذریعے نسلی تفریق کی حمایت کی
Louis Agassiz proposed the theory of polygenism, which claimed that different human races have separate genetic origins. He described Black people as a weaker race and supported racial discrimination through his research.
تھامس جیفرسن نے سیاہ فام لوگوں کو “کمتر” قرار دیا اور یہ خیال پیش کیا کہ ان کا رنگ خون کے رنگ سے متاثر ہے۔ جیفرسن کے نظریات نے نسلی تفریق کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا
Thomas Jefferson considered Black people to be “inferior” and suggested that their skin color was influenced by the color of their blood. Jefferson’s views played a significant role in promoting racial discrimination.
ایرنسٹ ہییکل نے انسانی نسلوں کو مختلف درجہ بندیوں میں تقسیم کیا اور ثقافتی خصوصیات کو بھی شامل کیا۔ ان کے نظریات نے نازی نظریات کو متاثر کیا، جو نسلی تفریق اور برتری کے تصورات کو تقویت دیتے تھے۔ یہ مثال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سائنسی تحقیق کیسے خطرناک نظریات کی بنیاد بن سکتی ہے۔
Ernst Haeckel divided human races into various categories and also included cultural characteristics. His theories influenced Nazi ideologies, which reinforced concepts of racial segregation and superiority. This example reflects how scientific research can become the foundation for dangerous ideologies.
جارج لوئس لی کلرک نے مونو جینزم کا نظریہ پیش کیا، جس کے مطابق تمام نسلوں کی ایک ہی اصل ہے۔ ان کا خیال تھا کہ مختلف نسلی خصوصیات ماحولیاتی عوامل کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہیں
George Louis Leclerc, Count de Buffon, proposed the theory of monogenism, which suggested that all human races share a common origin. He believed that the different racial characteristics arose as a result of environmental factors.
جوہان بلومین باخ نے بھی مونو جینزم کی حمایت کی اور یہ سمجھتے تھے کہ انسانی نسلیں ایک ہی نسل سے آئی ہیں، لیکن مختلف ماحولیاتی اثرات کی وجہ سے ان میں فرق آیا
Johann Blumenbach also supported monogenism, believing that human races originated from a single lineage but developed differences due to various environmental influences.

رنگ کی بنیاد پر درجہ بندی
انسانی نسلوں کی درجہ بندی میں رنگ ایک اہم عنصر رہا ہے، اور مختلف نسلوں کی شناخت میں رنگ کی بنیاد پر تقسیم کی گئی ہے۔ یہاں انسانی نسلوں کی بنیادی درجہ بندی کا ذکر کیا جا رہا ہے
Human classification has often been influenced by color, with different races being categorized based on color. Here is a mention of the basic classification of human races:
سیاہ فام : اس گروہ میں افریقہ کے حبشی اور ان کی نسل کے باشندے جو دنیا کے دیگر حصوں میں آباد ہو گئے ہیں شامل ہیں۔ شرق الہند کے بعض جزائر میں بھی سیاہ رنگ کے لوگ آباد ہیں۔
Black Africans: This group includes the Abyssinians of Africa and their descendants who have settled in other parts of the world. There are also black people living in some islands of the East Indies.
زرد فام : یہ گروہ چین، جاپان، تبت، منگولیا وغیرہ میں آباد ہے۔ ان لوگوں کا رنگ زردی مائل ہوتا ہے اور چہرے کے خد و خال سفید فام اور گندمی رنگ والی اقوام سے مختلف ہیں۔ آنکھیں چھوٹی چھوٹی اور ترچھی ہوتی ہیں۔
Yellow-skinned: This group is settled in regions like China, Japan, Tibet, and Mongolia. Their skin color has a yellowish tint, and the facial features differ from those of white and olive-skinned populations. Their eyes are small and slanted.
سفید فام : اس گروہ کے افراد کی آنکھیں نیلی یا بھورے رنگ کی ہوتی ہیں۔ یورپ میں اس گروہ کا بڑا حصہ آباد ہے۔ یورپ سے نکل کر شمالی امریکہ کے بڑے حصے، جنوبی امریکہ، آسٹریلیا اور سائبیریا میں بھی آباد ہو گئے ہیں۔ اگرچہ زبان کو نسل سے کوئی واسطہ نہیں لیکن 19 ویں صدی میں بعض ماہرین لسانیات نے آریائی خاندان لسان کی بنیاد پر سفید فام نسلوں کے ایک گروہ کو آریہ قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ نسل یورپ اور ایشیا کے بڑے حصوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ ہندوستانی مورخین کے مطابق اس نسل کے لوگ تقریباً 1500 قبل مسیح میں ہندوستان میں بھی وارد ہوئے۔ یورپی مورخین نے آریائی نسل کو تمام نسلوں سے زیادہ خوبصورت، ذہین اور مہذب قرار دیا ہے۔
White-skinned: Individuals in this group typically have blue or brown eyes. A large portion of this group is settled in Europe, and they have also spread to large parts of North America, South America, Australia, and Siberia. Although language has no direct connection to race, in the 19th century, some linguists classified a group of white populations as Aryans based on the Aryan language family. According to experts, this race has spread across large parts of Europe and Asia. Indian historians claim that this race arrived in India around 1500 BCE. European historians considered the Aryan race to be the most beautiful, intelligent, and civilized of all races.
گندمی رنگ: اس گروہ کے باشندے شمالی افریقہ، ایشیائے کوچک، عرب، عراق، ایران، آرمینیا، ترکستان، افغانستان، ہند و پاک وغیرہ میں بکثرت آباد ہیں۔ ان لوگوں کے متعلق ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ ان کا تعلق رومی نسل سے ہے جس میں اطالوی اور ہسپانوی لوگ بھی شامل ہیں۔ دوسرا نظریہ یہ ہے کہ یہ گروہ سفید رنگ اور سیاہ رنگ نسلوں سے مل کر بنا ہے اور اس میں زرد نسلوں کا خون بھی شامل ہے۔
Wheatish complexion: The members of this group are predominantly settled in North Africa, Asia Minor, Arabia, Iraq, Iran, Armenia, Turkestan, Afghanistan, India, and Pakistan. One theory suggests that they are related to the Roman race (Mediterranean race), which also includes Italians and Spaniards. Another theory proposes that this group is a result of the mixing of the white and black races, with some Mongoloid blood also included.
بعض ماہرین کے مطابق، دنیا کی پانچ بنیادی نسلیں درج ذیل ہیں: کاکیشین، منگول، نیگرو، آسٹریلوی، کاپٹ۔
کچھ ماہرین نے ان نسلوں کو تین بنیادی نسلوں میں ہی تقسیم کیا ہے: کاکیشین، منگول اور نیگرو، اور یہ کہا ہے کہ آسٹریلوی اور کاپٹ نسلیں انہی سے نکل کر جدا ہوئیں۔
Some experts have divided these races into three main categories: Caucasian, Mongoloid, and Negroid, and suggested that the Australoid and Capoid races branched off from these.
آج دنیا کی آبادی تقریباً 8 ارب ہے، اور تمام انسان ایک ہی نسل ہومو سیپین کے ارکان ہیں۔
Today, the world population is approximately 8 billion people, all belonging to the same species Homo sapiens.
آج کے دور میں انسانوں کے درمیان نسلی فرق جینیاتی تنوع کی بنیاد پر کم ہیں، اور ان تمام فرقوں کے درمیان جینیاتی مواد کا 99% ایک جیسا ہوتا ہے۔
Today, racial differences among humans are minimal based on genetic diversity. “Approximately 99% of human DNA is identical across all populations”.
اس وقت کے ماہرین حیاتیات اور نسلیات نے انسانوں کی تقسیم کے لیے رنگ، قد، آنکھوں کی ساخت اور جلد کے رنگ جیسے عوامل کو اہمیت دی، لیکن یہ سب محض ظاہری خصوصیات ہیں جو مختلف جغرافیائی عوامل اور ماحول کے مطابق تبدیل ہوتی ہیں۔
At that time, biologists and anthropologists emphasized factors like skin color and height for human classification; however, these are merely superficial characteristics that vary according to geographical factors and environments.
جدید سائنسی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ جینیاتی طور پر انسانوں کی تمام اقسام ایک ہی نوع کے ہیں۔
Modern scientific research has shown that genetically all human types belong to the same species.
“تمام نسلیں انسانی نوع کی مختلف شکلیں ہیں اور ان میں کوئی نسلی برتری یا کمزوری نہیں ہے”